ڈیرہ مرادجمالی میں گھر کے باہر بارودی مواد کادھماکہ ،گھرکی دیوار کو جزوی نقصان پہنچا

جمعہ 23 مارچ 2018 16:50

ڈیرہ مرادجمالی۔23مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2018ء) ڈیرہ مرادجمالی کے قریب گھر کے باہر بارودی مواد کادھماکہ گھرکی دیوار کو جزوی نقصان پہنچا پولیس کے مطابق ڈیرہ مرادجمالی کے صدر پولیس تھانہ کی حدود گوٹھ گل زمان بگٹی میں محمد علی بگٹی کے گھر کے باہر نامعلوم افراد نے دھماکہ خیز مواد نصب کیا جس سے دھماکہ ہواجس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور چار دیواری کو جزوی نقصان پہنچا اطلاع ملنے پر صدر پولیس اور سیکورٹی فورسز کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اوربی ڈی ٹیم کو طلب کیا گیا پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے نامعلوم تخریب کاروں کی تلاش اور مزید کاروائی شروع کردی ہے ۔

متعلقہ عنوان :