مارچ 1940کوپاکستان کے حوالے سے قرارداد پیش کیا گیا آج اس دن پاکستان 78 واںسال کراچی سے خیبر تک منایا جارہا ہے جو کہ ہمارے لیئے قابل فخر ہے، ڈپٹی کمشنر نصیرآباد یاسرخان بازئی

جمعہ 23 مارچ 2018 16:50

ڈیرہ مرادجمالی۔23مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2018ء) 23مارچ یوم پاکستان کے حوالے سے ڈیرہ مرادجمالی میں ڈپٹی کمشنر نصیرآباد یاسرخان بازئی کی قیادت میں نکالی گئی جس میںاے ڈی سی بادل خان دشتی،اسسٹنٹ کمشنر غلام حسین بھنگر،تحصیلدار بہادر خان کھوسہ ،ڈی ڈی اوریاض احمد بھنگر،چیئرمین میونسپل کمیٹی میرغلام نبی عمرانی،ڈی ڈی او فیمیل خانزادی بلوچ سمیت ضلع کے تمام محکموں کے آفیسران ،سیول سوسائیٹی اور اسکول کے طلبہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی ریلی کے شرکاء پاکستانی سبز ہلالی پرچم اوربینرزہاتھوں میں اٹھائے ہوئے تھے پولیس کے چاک وچوبند دستے کی جانب سے گارڈ آف آرنر پیش کیاگیاریلی ڈپٹی کمشنر آفیس سے نکالی گئی جو کہ مختلف روڈوں سے ہوتی ہوئی گورنمنٹ بوائز ماڈل ہائی اسکول پہنچی جہاں پر تقریب منعقد کی گئی تقریب سے ڈپٹی کمشنر نصیرآباد یاسرخان بازئی،اے ڈی سی بادل خان دشتی ،ڈی ای او ریاض احمد بھنگر سمیت دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 23 مارچ 1940کوپاکستان کے حوالے سے قرارداد پیش کیا گیا آج اس دن پاکستان 78 واںسال کراچی سے خیبر تک منایا جارہا ہے جو کہ ہمارے لیئے قابل فخر ہے انہوں نے کہا کہ وطن کے دفاع کیلیئے ہمارے قائدین کی قربانیاں شامل ہیں جن کو رائیگاں نہیںہونے دیا جائیگا پاکستانی قوم نے ایک ہوکر دہشتگردی کا مقابلہ کیا جس کے باعث ملک میںامن بحال ہواہے ہمیں عہد کرنا ہوگا کہ پاکستان کو ترقی ممالک بناکر عوام کو خوشحالی دیں انھوں نے پاک فوج کو ملکی سلامتی کے لئے ہر وقت تیار رہنے پر سلام پیش کیا تقریب میں طلباء اور طالبات نے ملی نغمے پیش کیئے گئے۔

متعلقہ عنوان :