یہ دن ہمارے قومی عزم کا دن ہے اس دن کو ہر ایک فرد کو منانا چاہیے اہل وطن کو آج کے اس خصوصی دن کی مناسبت سے ہم یوم قرارداد پاکستان کی مبارکباد پیش کرتے ہیں اور دعاگو ہیں کہ ہمارا وطن دن دگنی رات چوگنی ترقی کرے ، ڈپٹی کمشنر چاغی عمران ابراہیم بنگلزئی کاتقریب سے خطاب

جمعہ 23 مارچ 2018 16:50

چاغی۔23مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2018ء) 23 مارچ یوم پاکستان کے حوالے سے گورنمنٹ ہائی کی انتظامی کی جانب سے ہائی سکول کے ہال میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوا جس میں ڈپٹی کمشنر چاغی عمران ابراہیم بنگلزئی اسسٹنٹ کمشنر دالبندین حبیب اللہ خان موسٰی خیل ڈی پی او محمد آصف غلزئی ڈی ایس پی قمر جمالدینی تحصیلدار حاجی عبدالغفار نوتیزئی ہیڈ ماسٹر حاجی عبدالباری بلوچ حاجی منیر شیخ حسینی ہیڈ ماسٹرمحمد صدیق طلباء ودیگر بڑی لوگوں کی تعداد موجود تھے یوم پاکستان تجدید عہد کا دن اور قومی عزم کا دن ہے وطن عزیز کیلئے خوشحالی وامن کا دن اس خاک سے عہد وفا کے دن کے طور پر منایا جائی ہر دم ہر قدم پاکستان خوشحال پرامن پاکستان طلباء نے یوم پاکستان کے حوالے سے تقاریر کیں حمد ملی نغمہ نعت پیش کیں اور شرکاء سے خوب داد وصول کی اس موقع پر ڈپٹی کمشنر چاغی عمران ابراہیم بنگلزئی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ دن ہمارے قومی عزم کا دن ہے اس دن کو ہر ایک فرد کو منانا چاہیے اہل وطن کو آج کے اس خصوصی دن کی مناسبت سے ہم یوم قرارداد پاکستان کی مبارکباد پیش کرتے ہیں اور دعاگو ہیں کہ ہمارا وطن دن دگنی رات چوگنی ترقی کرے میری طرف سے طلباء کیلئے پیغام ہے انسان کو زندگی ایک بار ملتی ہے اس زندگی کو کچھ سمجھنے کی کوشش کرے ذیادہ ترتعلیم پرتوجہ دیں آپکا مقصد تعلیم ہے اپ تعلیم پر زیادہ وقت دیں بالکل کھیل کے ہر میدان پر جائیں کھیلے کودے انٹرٹیمنٹ حاصل کریں مگرتعلیم کو آگیرکھے یہ وقت اسطرح گزاروں کہ یہ وقت اپکو ایک اچھا انسان بنائیں آخر میں ڈی سی چاغی عمران ابراہیم بنگلزئی اسسٹنٹ کمشنر دالبندین حبیب اللہ خان موسٰی ڈی پی او محمد آصف غلزئی تحصیلدا حاجی عبدالغفار نوتیزئی ڈی ایس پی قمر جمالدینی نے طلباء میں نقد انعامات تقسیم کیں۔

متعلقہ عنوان :