یوم پاکستان کے سلسلے میں نوشکی ایف سی پبلک سکول انٹرکالج میں ایک پر وقارتقریب

جمعہ 23 مارچ 2018 16:50

نوشکی۔23مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2018ء) یوم پاکستان کے سلسلے میں نوشکی ایف سی پبلک سکول انٹرکالج میں ایک پر وقارتقریب منعقدہوئی اس تقریب میں کمانڈنٹ ایف سی نوشکی اظہر شیراز ونگ کمانڈر کرنل ہمایو،ڈپٹی کمشنر ظفراحمد محمدشہی ،حاجی ناصرخان بادینی ،بابو محمد رحیم مینگل ،ڈسٹرکٹ چیئرمین میراورنگ زیب جمالدینی کے علاوہ قبائلی عمائدین معززین شیر سیاسی پارٹیوں کے نمائندے سول سوسائٹی اورعوام نے بڑی تعداد میں شرکت کئے ۔

(جاری ہے)

تقریب میں بچوں نے یوم آزادی اوریو م پاکستان کے حوالے سے تقریریں کی اورملی نغمے بھی پیش کئے ،اس موقع پر ایف سی سبی کمانڈنٹ نوشکی ملیشاء کرنل اظہر شیراز نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ افواج پاکستان ملک کی استحکام اورسلامتی کیلئے قربانیاں دے رہی ہیں جن لوگو ں نے قربانیاں دی ہیں ان سے عوام کو روشناس کرناضروری ہے ۔