Live Updates

امی نےمریم کوسمجھایا تھا،رشتہ مناسب نہیں ہے،پی ٹی آئی رہنماء عامر لیاقت

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 23 مارچ 2018 16:44

امی نےمریم کوسمجھایا تھا،رشتہ مناسب نہیں ہے،پی ٹی آئی رہنماء عامر ..
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23 مارچ 2018ء) : تحریک انصاف کے رہنماء عامر لیاقت نے کہا ہے کہ رشتہ دیکھ کرکرنا چاہیے ایسے رشتے جب بولتے ہیں توپھر گھر میں ہی آگ لگ جاتی ہے،امی نے مریم کوسمجھایاتھا ،رشتہ مناسب نہیں ہے۔وہ آج نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کررہے تھے۔عامر لیاقت نے ایک سوال ”ایک طرف نوازشریف کہہ رہے ہیں ملکی مفاد میں مذاکرات کیلئے تیار ہوں۔

(جاری ہے)

جبکہ ادھر داماد کیپٹن رصفدر کہہ رہے ہیں کہ عدالتیں پنڈی سے مشورہ کرتی ہیں اور جے آئی ٹی جس کی زبان بولتی ہے ۔یہ کیسے ہوگا سب؟ “ کے جواب میں کہاکہ اسی لیے توکہتے ہیں کہ رشتہ دیکھ کرکرنا چاہیے ایسے رشتے جب بولتے ہیں توپھر گھر میں ہی آگ لگ جاتی ہے۔امی نے بہت سمجھایا تھا کہ یہ رشتہ مناسب نہیں ہے لیکن اب یہ رشتہ کردیاگیاہے تواب آپ داماد کی زبان دیکھ لیں اور سسر کی زبان بھی سن لیں۔۔۔ویڈیو بھی دیکھیں
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات