ٹانک میں بھی یومِ پاکستان ملی جوش و جذبہ اور پروقار انداز کے ساتھ منایا گیا

پاکستان کے قیام کے لئے جدو جہد کرنے والے قومی ہیروز کو خراج تحسین پیش کیا گیا

جمعہ 23 مارچ 2018 16:30

ٹانک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2018ء) ملک کے دیگر حصوں کی طر ح ٹانک میں بھی یومِ پاکستان ملی جوش و جذبہ اور پروقار انداز کے ساتھ منایا گیا اور پاکستان کے قیام کے لئے جدو جہد کرنے والے قومی ہیروز کو خراج تحسین پیش کیا گیا 23 مارچ کی مناسبت سے گو رنمنٹ ڈگری کالج ٹانک میں پاک آرمی اور ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا جس میںسیکٹر کمانڈر بریگیڈئیر عامر عباس،کمانڈنگ آفسیر لیفٹنٹ کرنل ندیم، لیفیٹنٹ کرنل ساجد،ڈپٹی کمشنر راجہ فضل خالق ،ضلع ناظم مصطفی خان کنڈی ،ممبر قومی اسمبلی داور خان کنڈی ،میجر عنصر ، ا سسٹنٹ کمشنر علی رضا،ایس پی انوسٹی گیشن گل نصیب خان ،ڈی ایس پی عمر دارز خان ،پاک آرمی اورسول انتظامیہ کے افسران،سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد ،سیاسی جماعتوںکے مقامی قائدین ،مقامی صحافیوںاور مختلف تعلیمی درسگاہوںں سے تعلق رکھنے والے طلباء اور طالبات نے شرکت کی اس موقع پر بریگیڈئیر عامر عباس نے پرچم کشائی کی بچوں نے 23 مارچ کی مناسبت سے ملی نغمے،قومی ترانے ،مختلف صوبوں کے روایتی رقص پیش کئے جبکہ اس کے علاوہ سندھی ،پنجابی ،پختون،گلگت بلتستان،بلوچی اور کشمیری ثقافت کو اجاگر کرنے کے لئے طلباء نے پروگرام پیش کئے اسی طرح بوری ریس،رسہ کشی اور والی بال کے میچوں کا انعقاد بھی کیا گیا تھا جس کو شرکاء نے بے حد سراہا مرکزی تقریب کے مہمان خصوصی سیکٹر کمانڈر بریگیڈئیر عامر عباس نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہمارے آبائواجداد نے اس ملک کو حاصل کرنے کے لئے بے بہا قربانیاں دی ہیں اور انہی قربانیوں کی وجہ سے ہمیں ایک آزاد اور خود مختیار ملک نصیب ہوا انہوں نے کہا کہ ملک پاکستان کے دشمنوں نے ہمیں کمزور کرنے کے لئے مختلف حربے استعمال کئے لیکن ان کو منہ کی کھانی پڑی اور آج دنیا کے نقشہ پر پاکستان ایک عظیم ملک کے طور پر موجود ہے مسلح افواج ملک کے دشمنوں کو کسی بھی صورت میں ان کے ناپاک اعزائم میں کامیاب نہیں ہونے دے گی عوام کا اعتماد ہی مسلح افواج کا سرمایہ حیات ہے پاک فوج عوام کے اعتماد پر پورا اترے گی انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کا قلع قمع کرنے کے لئے آپریشن ضرب عضب شروع کیا گیا اس آپریشن کے دوران دہشت گردوں کی کمر توڑ دی گئی یہ وطن کے دشمنوں کے لئے واضح پیغام ہے کہ پاک دھرتی پر ان کی اور ان کے سہولت کاروں کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے آج کے دن ہم یہ عہد کرتے ہیں کہ پاکستان کی سلامتی اور خوشحالی کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا تقریب کے اختتام پر سیکٹر کمانڈر بریگیڈئیر عامر عباس ،ڈپٹی کمشنر راجہ فضل خالق ،کرنل ندیم،ضلعی ناظم مصطفی کنڈی اور ممبر قومی اسمبلی دور کنڈی نے طلباء اور طالبات میں انعامات تقسیم کئے اور ان کی کارکردگی کو سراہا ۔

متعلقہ عنوان :