چنیوٹ،یوم پاکستان کے موقع پر ڈی پی او آفس چنیوٹ میں یادگار شہداء پر سلامی ، پھولوں کی چادریں چڑھائی گئیں

جمعہ 23 مارچ 2018 16:30

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2018ء) وطن کی سالمیت اور خوشحالی کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے ہماری قوم قومی ہیرو اور ہمارا اثاثہ ہیں۔ یوم پاکستان کے موقع پر ڈی پی او آفس چنیوٹ میں یادگار شہداء پر سلامی دی گئی اور پھولوں کی چادریں چڑھائی گئیں۔تفصیلات کے مطابق یوم پاکستان کے سلسلہ میں ہونے والی تقریب میں ڈی پی او چنیوٹ رانا طاہر رحمن خان،ڈی سی چنیوٹ محمدایوب خان،صدر بارفضل حسین کالرو ایڈووکیٹ ودیگر وکلاء ،صدر پریس کلب حاجی بشیر حسین چمن،جنرل سیکرٹری شاہد یعقوب چودھری صحافیوں اور سول سوسائٹی اور پولیس افسران و ملازمان،شہدائے پولیس کے لواحقین نے شرکت کی۔

بائی پاس روڈ کے مقامی ہال میں یوم پاکستان کے حوالہ سے ایک خوبصورت تقریب کابھی اہتمام کیا گیاتھا جس میں ایم این ائے ،ایم پی ائے الیاس چنیوٹی ،ڈپٹی کمشنر ایوب بلوچ سمیت ڈی پی او چنیوٹ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن ہم سب کے لیے تجدید عہد کا دن ہے، ہم سب کو مل کر ملک پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے اپنا کردار اداکرنا ہوگا۔

(جاری ہے)

شہدائے پولیس ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں۔ شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ہم اپنے شہداء کے خون کے وارث ہیں۔دشمن یہ بات جان لے کہ ہم اپنی قوم اپنے وطن کی سالمیت ترقی خوشحالی کیلئے اپنی جانوںکا نذرانہ پیش کرنے سے بھی دریغ نہیں کرتے اور ہمارا ہر سپاہی ہماری ملک کی شان ہے اس موقع پر ضلع چنیوٹ میں اپنی فرائض سر انجام دینے کے دوران شہید ہونے پولیس افسران و ملازمین کے خاندانوں میں امدادی چیکس ،تحائف اور دیگر سامان دیا گیاہے ۔

متعلقہ عنوان :