ڈیرہ اسماعیل خان آنیوالی کار کا میانوالی کے قریب حادثہ، ‘ دو افراد جاں بحق، ایک زخمی

جمعہ 23 مارچ 2018 16:30

ڈیرہ اسما عیل خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2018ء) ڈیرہ اسماعیل خان آنیوالی کار میانوالی کے قریب حادثہ کا شکار ‘ دو افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لاہور سے ڈیرہ اسماعیل خان کے تین رہائشی دوست حافظ یونس ‘ عنایت اللہ اور محمد علی واپس ڈیرہ اسماعیل خان آرہے تھے کہ میانوالی کے قریب روڈ پر کھڑے ٹرالر سے کار جا ٹکرائی جس سے موقع پر حافظ یونس اور عنایت اللہ جاں بحق ہو گئے جبکہ محمد علی شدید زخمی ہو گیا جس کو فوری طور پر اسلام آباد منتقل کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :