ڈیرہ اسما عیل خان، پولیس کاسرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن ، 6بندوق ‘11کارتوس برآمد کرکے چھ ملزمان کوگرفتار کرلیا

جمعہ 23 مارچ 2018 16:30

ڈیرہ اسما عیل خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2018ء) پروآ پولیس نے میالی میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران 6بندوق ‘11کارتوس برآمد کرکے سات میں سے چھ ملزمان گرفتار کرلئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر زاہد اللہ کی ہدایت پر پروآ پولیس نے علاقہ میالی میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران چھ بندوق اور 11کارتوس برآمد کرکے ریاض حسین اور سعید احمد سمیت چھ ملزمان گرفتار کرلئے ‘ پولیس نے سات ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

متعلقہ عنوان :