ڈیرہ اسما عیل خان،سی ٹی ڈی پولیس نے دہشتگردوں کے تین سہولت کاروں کو ڈیرہ شہر کے مضافات سے گرفتارکرلیا

جمعہ 23 مارچ 2018 16:30

ڈیرہ اسما عیل خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2018ء) سی ٹی ڈی پولیس نے دہشتگردوں کے تین سہولتکاروں کو ڈیرہ شہر کے مضافات سے گرفتارکرلیا ‘ سی ٹی ڈی پولیس ڈیرہ کی جاری پریس ریلیز کے مطابق سی ٹی ڈی پولیس نے کامیاب کاروائی میںقاری عبدالرزاق ولد اللہ وسایا سکنہ پکہ ملانہ ڈیرہ اسماعیل خان‘شاہنواز ولد امام بخش سکنہ جھوک گاڑی ڈیرہ اسماعیل خان‘عبدالرشید ولد ساون سکنہ جھوک گاڑی ڈیرہ اسماعیل خان کو گرفتار کرلیا ‘سکیورٹی زرائع کے مطابق مذکورہ ملزمان ایک کالعدم تنظیم کے دہشتگردوں کو مختلف قسم کی سہولیات، قیام و طعام اور ٹرانسپورٹ مہیا کرتے تھے۔

(جاری ہے)

گرفتار ملزمان کو نامعلوم مقام پر منتقل کر کے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔زرائع کے مطابق گرفتار ملزمان سے اہم انکشافات متوقع ہیں۔

متعلقہ عنوان :