سرگودھا فیصل آباد روڈ پر حادثہ، رکشہ ڈرائیور سمیت 2 افراد جاں بحق

جمعہ 23 مارچ 2018 16:30

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2018ء) سرگودھا فیصل آباد روڈ پر حادثہ میں رکشہ ڈرائیور سمیت 2 افراد جاں بحق ہو گے۔ذرائع کے مطابق فیصل آباد رود چک58 قصایاں والا کے قریب تیز رفتار ڈمپر نے رکشہ کو ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں رکشہ ڈرائیور سمیت دو افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر دم توڑ گئے۔

(جاری ہے)

جاںبحق ہونے والے 26 سالہ آصف اور 25 سالہ افتخار کا تعلق چک 57 سے بتلایا جا رہا ہے پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد نعشیں ورثاء کے حوالے کر دیں اور واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا۔

متعلقہ عنوان :