وزیر اعلی کے جلسہ میں نعرے کیوں لگوائیں پی ٹی آئی ہنگو مقامی قیادت حرکت میں آگئی،ضلعی رہنماوں کوپارٹی کی جانب سے شوکاز نوٹسز جاری

جمعہ 23 مارچ 2018 16:30

ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2018ء) وزیر اعلی کے جلسہ میں نعرے کیوں لگوائیں پی ٹی آئی ہنگو مقامی قیادت حرکت میں آگئی۔ ضلعی رہنماوں کوپارٹی کی جانب سے شوکاز نوٹسز جاری کر دیئے گئے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ چند روز پہلے 18 مارچ کو وزیر اعلی خیبر پختونخواہ پرویز خٹک کے دورہ ہنگو کے موقع پر جلسہ عام کے دوران پی ٹی آئی ممبر قومی اسمبلی اورحالیہ سینیٹ انتخابات میں ناکام امیدوار حاجی خیال زمان اورکزئی جیسے ہی وزیر اعلی کو ویلکم کہنے کے لئے دائس پر تقریر کرنے پہنچے تو اسی دوران بعض کارکنان کی جانب سے ''گو خیال زمان گو'' کے نعرے لگائے گئے۔

جس کے باعث جلسہ کا ماحول کچھ دیر کے لئے بد نظمی کا شکار بھی ہوا۔پارٹی کے اندرونی اور مصدقہ ذرائع کے مطابق تحقیقات کے بعد چند کارکنان کے ذ ریعے نعرے لگوانے پر ضلعی رہنماء اور آئندہ انتخابات میں پارٹی ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کے خواہشمند یوسف خان اور ضلعی رہنماء وسابق ناظم دلن امان اللہ کوشوکاز نوٹسز جاری کردئیے گئے۔

(جاری ہے)

ضلعی رہنماوں کو نوٹسز جاری کرنے کی تصدیق پارٹی کے اہم رہنمائوں نے کر دی ہے تا ہم مقامی چندذمہ داران اورشوکاز نوٹسز وصول کرنے والے رہنمائوں نے لا علمی کا اظہار کیا جبکہ زرائع کے مطابق پارٹی ذمہ داران کی لا علمی کی اصل وجہ پارٹی کی اندرونی اختلافات کی پردہ پوشی ہے۔

متعلقہ عنوان :