کرہ ارض کوموسمی تغیرات کی وجہ سے خطرات کا سامنا ہے ،ْ سردار ایاز صادق

پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں اور انکے اثرات سے نمٹنے کے لیے ٹھوس بنیادوں پر منصوبہ بندی کی جارہی ہے ،ْسپیکرو قائم مقام سپیکر قومی اسمبلی

جمعہ 23 مارچ 2018 16:30

اسلا م آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2018ء) سپیکر قومی سر دار ایاز صادق نے کہا ہے کہ دنیا کواس وقت شدید موسمی تبدیلیوںکا سامنا ہے اور یہ بات انتہائی اہمیت کی حامل ہے کہ لوگوں کوموسمیاتی تبدیلیوں کے سلسلے میں اٹھائے جانے والے اقدامات میں شامل کیا جائے ۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار اًرتھ آور کے موقع پر اپنے پیغام میں کیا جو پوری دنیا میں 24 مارچ کو منایا جار ہا ہے ۔

سپیکر نے کہا کہ کثافتوں اور زہریلی گیسوں کے اخراج کو کم کرنے کے لیے پاکستان کی پارلیمنٹ کو مکمل طور شمسی توانائی پر منتقل کیا گیا ہے اور پارلیمنٹ کے استعمال سے زاید بجلی کو نیٹ میٹرنگ لا ئسنس کے ذریعے نیشنل گرڈ میں منتقل کیا جا رہاہے ۔علاوہ ازیں پارلیمنٹ کو ماحول دوست بنانے کے لیے دیگر اقدامات بھی اٹھائے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دنیا کو پاکستان کی پارلیمنٹ کو ماحول دوست بنانے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کی تقلیدکرتے ہوئے اپنے ملکوں میں بھی ایسے اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے ۔

سپیکر قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ دنیاکو اس وقت موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے شدید خطرات کا سامنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اًرتھ آور ہمیں یاد دلاتا ہے کہ موسمیاتی تبد یلیوں میں انفرادی اوراجتماعی سطح پر اٹھائے گئے اقدامات ہماری آنے والی نسلوں کے لیے کرہ ارض کو ماحول دوست بنانے کے لیے سنگ میل ثابت ہوںگے ۔سپیکر نے کہا کہ ویژن 2025کے مطابق پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں اور ان کے ماحول پر اثرات کو اولین تر جیحات میں شامل کیا گیا ہے اور اس سے نمٹنے کے لیے ٹھوس بنیادوں پر منصوبہ بندی کی جارہی ہے ۔

سپیکر سر دار ایاز صادق نے کہا ہے کہ عالمی برادری کے ساتھ یکجہتی کے لیے توانائی کے تحفظ ،موسمیاتی تبدیلی اور گلوبل وارمنگ کے اثرات سے نمٹنے کے لیے 24مارچ کو پارلیمنٹ ہائوس کی تمام روشنیاںرات 8:30 سے 9:30 تک گل کی جائیں گی ۔اس موقع پر قائم مقا م سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی نے پارلیمان اور عوام سے کہا کہ 24 مارچ رات کو 8:30 سے 9:30تک رضا کارانہ طورپر رو شنیوں کو گل کر کے بین الاقوامی برادری کے ساتھ ارتھ آور منائیں ۔

متعلقہ عنوان :