جمرودمیںیوم پاکستان کے حوالے سے تقریب، شہدا کے لواحقین کو ایوارڈ دئے گئے

جمعہ 23 مارچ 2018 16:30

جمرود۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2018ء) خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود میں یوم پاکستان کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا ، تقریب کا اہتمام پولیٹیکل انتظامیہ نے کیا تھا جس میں اے پی اے جمرود زاہد عثمان کاکا خیل، تحصیلدار جمرود شاہ وزیر، قومی مشرانوں ،شہداء کے لواحقین کے علاوہ کثیر تعداد میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات اور عوام نے شرکت کی۔

تقریب سے قبل قومی پرچم لہرایا گیا اس موقع پر خاصہ دار فورس کے چاک و چوبند دستے نے قومی پرچم کو سلامی پیش کی جبکہ تحصیلدار شاہ وزیر اور قومی مشرانوں نے شہدا ء کے یاد گار پو پھول چھڑائے۔بعد ازاں جرگہ ہال کی عمارت میں شہدا کے لواحقین کو ایوارڈ ز دینے کیلئے تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کے مہمان خصوصی اے پی اے جمرود زاہد عثمان کاکا خیل تھے جنہوں نے شہداء کے لواحقین میں ایوارڈز تقسیم کئے۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اے پی اے جمرود زاہد عثمان کاکا خیل نے کہا کہ قوم کومادر وطن پرجان نچاور کرنے والے سپوتوں پر فخر ہے،انہوں نے کہا کہ شہدا ء زندہ ہیں انہوں نے ہمارے بہتر کل کیلئے اپنی زندگیاں قربان کرکے ہم پر جو احسان کیا ہے وہ تاریخ میں رہتی دنیا تک قائم رہے گی،زاہد عثمان کاکا خیل نے کہا کہ یوم پاکستان ہمیں تجدید عہد کا درس دیتی ہے کہ جس طرح ہمارے بزرگوں نے کٹھن حالات میں اپنے لئے ایک جداگانہ اسلامی ملک حاصل کیا اب یہ بحثیت قوم ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم پاکستان کو ایک خوشحال اور مضبوط ملک بنائیں ، انہوں نے کہا کہ یہ ملک ہے تو ہم ہیں اس لئے ہمیں اس ملک کی بقا کیلئے تن من دھن کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کرنا چاہئے۔

متعلقہ عنوان :