پاراچنار میں یوم پاکستان کے موقع پر رنگارنگ تقریبات

جمعہ 23 مارچ 2018 16:30

پاراچنار۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2018ء) پاراچنار میں یوم پاکستان کے موقع پر رنگارنگ تقریبات کا انعقاد کیا گیا اور یوم پاکستان ریلی نکالی گئی تقریبات میں سکول کے بچوں قبائلی عمائدین فورسز اور پولیٹیکل حکام نے شرکت کی پاراچنار میں ایدھی پارک سے یوم پاکستان کے موقع پر بریگیڈیئر اختر علیم کی قیادت میں ریلی نکالی گئی پولیٹیکل ایجنٹ بصیر خان وزیر سمیت پولیٹیکل انتظامیہ اور فورسز کے افسران کے علاوہ قبائلی عمائدین نے بھی ریلی میں شرکت کی ریلی کے شرکاء نے پاک فوج اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے اور ملک کی خاطر ہر قسم قربانی پیش کرنے کا عہد کیا سکولوں کے بچوں اور ریلی کے شرکاء نے پاکستان کے جھنڈے اٹھا رکھے تھے اس موقع پر بریگیڈیئر اختر علیم نے اپنے خطاب میں کہا کہ قبائل کا جذبہ حٴْب الوطنی بے مثال ہے اور انہیں قبائل پر فخر ہے قبائلی عمائدین حاجی نور محمد اور مولانا یوسف حسین نے کہا کہ پاکستان کی خاطر ہر قسم قربانی دی ہے اور ضرورت پڑنے پر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے لوئر کرم کے صدہ شہر میں بھی یوم پاکستان کے حوالے سے رنگا رنگ تقریبات منعقد ہوئیں کمانڈنٹ کرم میلشیاء راشد جاوید ان تقریبات کے مہمان خصوصی تھے اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ طارق حسن سمیت انتظامیہ اور فورسز کے افسران بھی تقریبات میں شریک ہوئے اس موقع پر کرنل راشد جاوید کا کہنا تھا کہ یوم پاکستان کے موقع پر قبائل کا ملک سے محبت کا عملی مظاہرہ دیکھ کر انہیں انتہائی خوشی ہوئی ہے اور قبائل کے ملک کیلئے قربانی کے جذبے پر انہیں فخر ہے

متعلقہ عنوان :