ملک بھر کی طر ح لویر دیر میں بھی یوم پاکستان حوالے سے خصوصی تقریبات

جمعہ 23 مارچ 2018 16:30

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2018ء) ملک کے دوسرے حصوں کی طر ح لویر دیر میں بھی یوم پاکستان حوالے سے خصوصی تقریبات کاسلسلہ جاری ہے ،اس سلسلہ میں انجمن تاجران کے زیر اہتمام ضلعی ہیڈکواٹر تیمرگرہ میں ضلعی انتظا میہ کے تعاون سے ریلی نکالی گئی ،جس میں شہریوں کی کثیر تعداد نے شر کت کی،اس موقع پر شرکاء نے بلامبٹ سے تیمرگرہ تک استحکام پاکستان ر یلی نکالی اور و طن سے محبت کااظہار کیا ریلی کی قیا دت ڈپٹی کمشنر سرمد سلیم اکر م نے کی ،دوسری جانب دفاع پاکستان کونسل کے زیر اہتمام تحصیل میدان کمبڑ بازار میں ریلی نکالی گئی جس میں ہزاروں کی تعدا د میں شہر یوں نے شرکت کی ،شرکاء اس موقع پر نعرہ بازی کر تے ہو ئے حیاء سیری بازار پہنچے مقررین کا اس موقع پر کہنا تھا کہ وطن عزیز کے خلاف تمام تر سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائیگا اور وطن کی بقاء وسلامتی کے لئے تمام اسٹیک ہولڈر پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہے ،یوم پاکستان کی مناسبت سے وادی تالاش سرا ئے پائین میں دورورہ فیسٹیول کا افتتاح پی پی کے ضلعی نائب صدر محمد طاہر خان ایڈ و کیٹ نے کیا جس میں روایتی کھیلوں کے علاوہ قومی کھیل پیش کئے جاینگے ،دوسری جانب ضلع بھر کے بیشتر تعلیمی اداروں میں یوم پا کستان کی مناسبت سے منعقد ہ تقار یب میں بچوں نے ٹیبلوز اور تقار یر پیش کرکے و طن سے محبت کا اظہار کیا

متعلقہ عنوان :