ڈپٹی کمشنر ہنگو کے دفتر میں پرچم کشائی کی پروقار تقریب

جمعہ 23 مارچ 2018 16:30

ہنگو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2018ء)ضلع انتظامیہ ہنگوکی جانب سے یوم پاکستان کے موقع پرڈپٹی کمشنر ہنگوشاہ فہد کے دفتر میں پرچم کشائی کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔اسسٹنٹ کمشنر ہنگو یوسف کریم نے پر چم کشائی کی جبکہ پولیس کے چاک وچوبند دستے نے سبز ہلالی پر چم کو سلامی پیش کی۔بعد ازاں ملک کی خوشحالی و سلامتی کے دعا کی گئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر یوسف کریم کا کہناتھاکہ یہ دن ہمیں تحریک پاکستان کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔ہمارے آباؤ اجداد نے کئی قربانیوں کے بعد پاکستان حاصل کیا ۔انہوں نے کہا کہ ہمارا یہ فرض عین ہونا چاہیے کہ ہم متحد ہوکر اپنے ملک کی ترقی اور خوشحال میںاپناکردار ادا کریں ۔انہوں نے کہا کہ آج ہمیں یہ عزم کرنا ہوگا کہ پاکستان کی حفاظت کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔