سپریم کورٹ کےحکم پراسحاق ڈار کےگھرکے سامنے سڑک اکھاڑدی گئی

ڈی جی ایل ڈی اے نے میرے گھر کے سامنے سڑک چوڑی کرنےکا خود کہا تھا،جبکہ سپریم کورٹ میں غلط بیانی کی۔سابق وزیرخزانہ کا ردعمل

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 23 مارچ 2018 16:28

سپریم کورٹ کےحکم پراسحاق ڈار کےگھرکے سامنے سڑک اکھاڑدی گئی
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23 مارچ 2018ء) : سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم پر سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے گھر کے سامنے سڑک اکھاڑدی گئی،جبکہ پارک کی بحالی کا کام بھی شروع کردیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء سینیٹر اسحاق ڈار کے گھر کے سامنے بنائی گئی سڑک اکھاڑ دی گئی ہے۔سڑک اکھاڑنے کا حکم چیف جسٹس سپریم کورٹ نے دیا تھا۔

(جاری ہے)

سڑک پارک کی جگہ کٹنگ کر کے بنائی گئی تھی۔ تاہم اب پارک کی تعمیر اور بحالی کا کام دوبارہ شروع کردیا گیا ہے۔ڈی جی ایل ڈی اے نے عدالت کو بتایا کہ اسحاق ڈار کے کہنے پرسڑک تعمیر کی گئی۔ جس پر چیف جسٹس سپریم کورٹ نے ڈی جی ایل ڈی اے کی سرزنش بھی کی۔ لندن میں زیرعلاج اسحاق ڈار نےاپنے ردعمل میں کہا کہ ڈی جی ایل ڈی اے نے میرے گھر کے سامنے سڑک چوڑی کرنے کا خود کہا تھا انہوں نے سپریم کورٹ میں غلط بیانی کی۔

متعلقہ عنوان :