امریکہ نے سعودی عرب کو 1.1 بلین ڈالر مالیت کے ٹاؤ میزائل فروخت کرنے کی منظوری دے دی

جمعہ 23 مارچ 2018 16:20

امریکہ نے سعودی عرب کو 1.1 بلین ڈالر مالیت کے ٹاؤ میزائل فروخت کرنے کی ..
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مارچ2018ء) امریکہ نے سعودی عرب کو ایک اعشاریہ ایک بلین ڈالر مالیت کے ٹاؤ میزائل فروخت کرنے پر اتفاق رائے کیا ہے غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب کو چھیاسٹھ ٹاؤ لوپی میزائل اور 96 اضافی میزائل فروخت کرنے پر اتفاق رائے ہوا ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ ان میزائلوں کی مالیت 670 ملین ڈالر ہو گی۔

(جاری ہے)

بیان میں کہا کہ ان میزائلوں کے علاوہ سعودی فورسز کے لئے تین سو ملین ڈالر ہو گی بیان میں کہا کہ ان میزائلوں کے علاوہ سعودی فورسز کے لئے تین سو ملین ڈالر سروس پیکج فروخت کرنے کی بھی منظوری دی گئی ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ اتفاق رائے دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعلقات کے فروغ کے اقدامات کا حصہ ہے ۔ ۔