پیرس میں سیکس ڈولز کے مرکز قحبہ خانہ کو جائز قراردیدیاگیا

کام جاری رکھنے کا حکم پولیس کا کونسلروں کی ملاقات سے پہلے مذکورہ جگہ کا دورہ،درخواست گزاروں کی فیصلے پر شدید تنقید

جمعہ 23 مارچ 2018 16:20

پیرس میں سیکس ڈولز کے مرکز قحبہ خانہ کو جائز قراردیدیاگیا
پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مارچ2018ء) فرانس کے دارالحکومت پیرس میں کونسل آف پیرس نے سیکس ڈول کے ساتھ ایک گھنٹہ گزارنے والے کاروبار کو جائز قرار دے دیا۔اس کاروبار میں صارفین 89 یورو (109 امریکی ڈالر) کے عوض ایک سیلیکون سیکس ڈول کے ساتھ ایک گھنٹہ گزارتے تھے۔واضح رہے کہ کمیونسٹ اور فیمنسٹ گروپوں نے ایکس ڈولزنامی اس کاروبار کو بند کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا ہے کہ یہ کاروبار ایک قحبہ خانہ چلانے کے برابر ہے اور عورت کی عظمت کے خلاف ہے۔فرانس میں کوئی قحبہ خانہ چلانا یا اس کی ملکیت رکھنا غیر قانونی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس نے کونسلروں کی ملاقات سے پہلے اس جگہ کا دورہ کیا اور بتایا کہ وہاں کسی قانون کی خلاف ورزی نہیں کی گئی۔ادھر کمیونسٹ کونسلرز نکولس بونیٹ اولالڈج اور نرو بیگو نے ایک مشترکہ بیان میں کہاکہ انھیں کونسل آف پیرس کے اس فیصلے سے افسوس ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :