دوران آپریشن فلسطینی وزیراعظم پر حملے کے ملزم سمیت 2 افراد ہلاک

وزیراعظم پر حملے میں ملوث ملزم کی شناخت انس کے نام سے کی گئی، تعاقب کر رہے ہیں،فلسطینی وزارت داخلہ

جمعہ 23 مارچ 2018 16:20

مقبوضہ غزہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مارچ2018ء) فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں وزیراعظم کے قافلے پر حملے میں ملوث مشتبہ ملزمان اور سیکیورٹی اہلکاروں کے درمیان کارروائی میں ایک پولیس اہلکار اور مبینہ حملہ آور ہلاک ہو گئے۔عرب ٹی وی کے مطابق غزہ کی پٹی میں وسطی غزہ میں النصیرات کے مقام پر وزیراعظم رامی الحمد اللہ کے قافلے پر حملے کے مشتبہ ملزمان کے خلاف آپریشن شروع کیا۔

(جاری ہے)

اس دوران ملزمان نے سیکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں کم سے کم دو اہلکار جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔فلسطینی میڈیکل ذرائع اور محکمہ صحت کے مطابق جاں بحق ہونے والے اہلکاروں میں زیاد الحواجر اور حماد ابو سویرح شامل ہیں۔غزہ وزارت داخلہ کے حکام کا کہنا تھا کہ تخریب کاروں کے ساتھ جھڑپ جاری ہے۔ عینی شاہدین کا کہناتھا کہ النصیرات میں مشتبہ ملزمان اور سیکیورٹی حکام کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے ۔فلسطینی وزارت داخلہ کے ترجمان نے بتایا کہ وزیراعظم پر حملے میں ملوث ملزم کی شناخت انس عبدالمالک عبدالقادر ابو خوصہ کے نام سے کی گئی ہی. پولیس اور سیکیورٹی ادارے اس کا تعاقب کر رہے ہیں…………

متعلقہ عنوان :