یوم پاکستان ،جڑواں شہروں اسلام آباد اور راول پنڈی میں موبائل سروس بند رہی

جمعہ 23 مارچ 2018 16:20

اسلام آباد / راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مارچ2018ء) یوم پاکستان کے موقع پر وفاقی دار لحکومت اسلام آباد اور راول پنڈی میں موبائل فون اور موبائل انٹرنیٹ سروس معطل کردی گئی ہے، فون سروس صبح پانچ بجے سے دن دو بجے تک بند ر ہی ۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راول پنڈی میں مختلف مقامات پر یوم پاکستان کی پریڈ کے موقع پر موبائل فون سروس معطل ر ہی۔

جمعہ کے روز پریڈ گرائونڈ شکر پڑیاں میں یوم پاکستان کی پریڈ کے باعث سیکورٹی کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام موبائل کمپنیوں کے نیٹ ورکسز اور موبائل فون انٹرنیٹ سروس صبح پانچ بجے سے دوپہر دو بجے تک بند کر دی گئی حکام کے مطابق پریڈ کے اختتام کے بعد موبائل فون اور موبائل فون انٹر نیٹ سروس بحال کردی گئی ۔

(جاری ہے)

عوام کی سہولت اور سکیورٹی کے پیش نظر ٹریفک کے خصوصی انتظامات کئے گئے ۔

میڈیا کے ذریعے جنرل پبلک ٹریفک پلان سے بار بار آگاہی جار ی رہی 23مارچ کو ایکسپریس ہائی وے کھنہ پل سے فیض آباد تک سڑک بند کی گئی۔ ٹریفک پولیس کے مطابق مری روڈ راول ڈیم چوک سے فیض آباد اور، فیصل ایونیو زیروپوائنٹ سے فیض آباد تک بھی سڑک بند کی گئی ۔تئیس مارچ کو رات بارہ بجے سے دن 2 بجے تک ہیوی ٹریفک کا داخلہ اسلام آباد میں بند رہا۔ لاہور سے آنے والی ٹریفک روات ٹی کراس سے راول پنڈی موڑ دی دی گئی ۔ ایئرپورٹ سے آنے والی ٹریفک لہترار روڈ سے کشمیر ہائی وے پہنچی