لاہور: شادی والا گھر ماتم کدہ بن گیا ،مہندی کی تقریب میں جھگڑا ، بڑے بھائی نے چھوٹے کو قتل کردیا

جمعہ 23 مارچ 2018 16:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مارچ2018ء) لاہور میں رسم حنا کی تقریب کے دوران جھگڑے پر بڑے بھائی نے چھریوں کے وار کرکے چھوٹے بھائی کو قتل کر دیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے مصطفیٰ آباد میں واقع ایک گھر میں رسم حنا کی تقریب جاری تھی جس کے دوران 2 بھائیوں میں کسی بات پر جھگڑا ہوگیا۔جھگڑے کے دوران بڑے بھائی امتیاز نے طیش میں آکر چھوٹے بھائی شہباز کو چھریوں کے وار کرکے شدید زخمی کر دیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔زخمی شہباز کو فوری طور پر سروسز اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کردیا۔

متعلقہ عنوان :