جیلوں میں سیاسی نظربندوںکے ساتھ نارروا سلوک اور اسیری کو طول دینا سیاسی انتقام گیری ہے ،حریت قائدین

جمعہ 23 مارچ 2018 16:20

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مارچ2018ء) حریت قائدین نے سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ وادی کشمیر سے باہر کی جیلوں میں نظربند کشمیریوں کو جدوجہد آزادی سے وابستگی کی بنیادپر ہراساں اور خوفزدہ کرنے کے علاوہ ان کے ساتھ امتیازی سلوک روا رکھاجارہا ہے اور انھیں قانونی مدد حاصل کرنے اور اپنے وکلائ سے مشاورت کی بھی اجازت نہیں ہے۔

اپنے مشترکہ بیان میں حریت قائدین سید علی گیلانی ،میر واعظ عمر فاروق ، یسین ملک نے سرینگر کے علاقے صورہ میں شہید نوجوان عیسیٰ فاضلی کے گھر گئے اور سوگوار خاندان سے اظہار ہمدردی کیا،عیسیٰ فاضلی کو بھارتی فوجیوں نے گزشتہ ہفتے دو اور نوجوانوں کے ہمراہ شہید کردیاتھا۔ قائدین نے کہا کہ حکمرانوں کا طرز عمل خود عدلیہ کے ان کے فیصلوں کے منافی ہے ۔

(جاری ہے)

قائدین نے سرینگر سینٹرل جیل میں مقید کشمیری سیاسی قیدی نظر بندوں کو ریاست کی مختلف جیلوں میں منتقل کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوے کہا کہ اس طرح ان قیدیوں کی زندگیوں کو خطرات کی نذر کیا جا رہا ہے ۔قائدین نے کہا کہ ہم تہاڑ جیل اور دوسرے جیلوں میں مقید اپنے ان سیاسی قیدیوں اور کارکنوں کے حوصلے کو سلام پیش کرتے ہیں ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارت کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ اس کے مذموم ہتھکنڈوں سے ہم ہر گز مرعوب نہیں ہو ں گے ۔ی۴