ملک بھر میں78واں یوم پاکستان ملکی جوش و جذبے سے منایا گیا

وفاقی دارالحکومت میں 31 ، صوبائی درالحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی دی گئی ْامن کا نشان، ہمارا پاکستان، یوم پاکستان پر اسلام آباد میں مسلح افواج کی شاندار مشترکہ پریڈ

جمعہ 23 مارچ 2018 16:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مارچ2018ء) ملک بھر میں78واں یوم پاکستان ملکی جوش و جذبے سے منایا گیا اس موقع پر سرکاری عمارتوں کو سجادیا گیا ۔ صبح کا آغاز مساجد میں نماز فجر کے بعد شکرانے کے نوافل سے ہوا۔جس کے بعد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں31 جبکہ صوبائی درالحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی دی گئی ۔ وفاقی و صوبائی دارلحکومتوں،تمام ڈویثرنل و ضلعی ہیڈ کوارٹرز پر خصوصی پروگرام منعقد کیئے گئے اور قومی پرچم لہرائے گئے۔

یوم پاکستان کے موقع پر شکرپڑیاں پریڈ گراونڈ اسلام آباد میں مسلح افواج کی مشترکہ پریڈ کی تقریب میں سری لنکا کے صدر متھری پالا سری سینا سمیت برادر اسلامی ممالک ترکی، ملائیشیا اور یو اے ای کے مہمانان گرامی بھی شریک ہوئے۔

(جاری ہے)

شکر پڑیاں گرائونڈ میں مسلح افواج کی پریڈ اور فضائیہ کا ایئرشو بھی ہوا پریڈ میں اماراتی فوج نے یوم پاکستان کی تقریب میں پہلی بارشرکت کی باڈی گارڈز نے بگل بجا کر صدر مملکت ممنون حسین کے آنے کی اطلا ع دی۔

صدر مملکت ممنون حسین گھڑ سوار دستے کے حصار میں پریڈ گراؤنڈ پہنچے۔ مسلح افواج کے سربراہان نے صدر مملکت کا استقبال کیا۔ اس موقع پر قومی ترانہ بجایا گیا اور انہیں سلامی دی گئی۔ سلامی کے بعد جیپ میں سوار صدر مملکت نے پریڈ میں حصہ لینے والے مسلح افواج کے دستوں کا معائنہ کیا۔سری لنکن صدر متھری پالا سری سینا، وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی، چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ، مسلح افواج کے سربراہان اور وزیر دفاع خرم دستگیر کے علاوہ برادر اسلامی ممالک بھی پریڈ میں شریک ہوئے۔

متعلقہ عنوان :