تحریک انصاف کی بیگم کلثوم نواز کو شوکت خانم ہسپتال میں علاج کی پیشکش

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 23 مارچ 2018 15:44

تحریک انصاف کی بیگم کلثوم نواز کو شوکت خانم ہسپتال میں علاج کی پیشکش
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23مارچ 2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اگر سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز پاکستان آ جائیں تو پی ٹی آئی بیگم کلثوم نواز کو شوکت خانم ہسپتال میں مکمل علاج کی سہولیات فراہم کرے گی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہماری پوری پارٹی کی دعائیں بیگم کلثوم نواز کے ساتھ ہیں لیکن اچھا ہوتا اگر بگیم کلثوم نواز کا علاج پاکستان میں ہو رہا ہوتا۔

(جاری ہے)

نواز شریف تیس سال اقتدار میں رہے لیکن اس دوران وہ پاکستان میں ایک بھی ایسا ہسپتال نہ بنا سکے جہاں وہ اپنی بیگم کا علاج کرا سکتے اور پوری شریف فیملی اپنے علاج کے لئے باہر بیرون ملک جاتی ہے۔فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ شریف فیملی کو عدالت سے باہر جانے کی اجازت ہی نہیں مانگنی چاہئیے کیونکہ ان کا کوئی بھروسہ نہیں کہ پاکستان واپس ہی نہ آئیں۔فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ شوکت خانم کینسر ہسپتال ایک انٹرنیشنل سٹینڈرڈ کا ہسپتال ہے۔اس لئے میرے خیال سے کلثوم نواز کو پاکستان آ جانا چاہئیے۔ پاکستان تحریک انصاف شوکت خانم ہسپتال میں بگیم کلثوم نواز کو مکمل علاج فراہم کرے گی۔ویڈیو ملاحظہ کیجئے: