پاکستان اسٹیل کے ملازمین کو3ماہ کی تنخواہ کیلئے 1.14ارب جاری

رقم اے جی پی آرکو ٹرانسفر کردی گئی ، آئندہ ہفتے پے سلپ جاری ہونے کا امکان

جمعہ 23 مارچ 2018 15:50

پاکستان اسٹیل کے ملازمین کو3ماہ کی تنخواہ کیلئے 1.14ارب جاری
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2018ء) وفاقی وزارت خزانہ نے پاکستان اسٹیل کے ملازمین کیلئے 3 ماہ کی تنخوا ہوں کی مد میں ایک ارب14کروڑ روپے جاری کردیئے ہیں،وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق اسٹیل ملز ملازمین کیلئے اکتوبر تا دسمبر 3 ماہ کی تنخواہ کی مد میں ایک ارب 14 کروڑ روپے کی رقم اکائونٹنٹ جنرل پاکستان ریونیو(اے جی پی آر)کو ٹرانسفر کردی گئی ہے جبکہ اے جی پی آر کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ مذکورہ رقم اسٹیٹ بینک کو منتقل کردی جائے تا کہ اسٹیل مل ملازمین کو 3 ماہ کی تنخواہوں کی جلد ادائیگی ممکن بنائی جاسکے ،ذرائع کے مطابق یوم پاکستان او ر ہفتہ و اتوار کی تعطیلات کے باعث امکان ہے کہ آئندہ ہفتہ بدھ تک اسٹیل مل ملازمین کو پے سلپ جاری کی جاسکیں گی۔

متعلقہ عنوان :