8ماہ میں کرنٹ اکائونٹ خسارہ10ارب82کروڑ ڈالر تک پہنچنا تشویشناک ہے‘میاں خرم الیاس

برآمدات میں اضافہ سے ہی زرمبادلہ کے ذخائر بڑھیں گے اور خسارہ میں کمی ہوگی‘سابق وائس چیئرمین لاہور ٹائون شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن

جمعہ 23 مارچ 2018 15:50

8ماہ میں کرنٹ اکائونٹ خسارہ10ارب82کروڑ ڈالر تک پہنچنا تشویشناک ہے‘میاں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2018ء) تاجر راہنما و سابق وائس چیئرمین لاہور ٹائون شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن میاں خرم الیاس نے درآمدات میں اضافے کی وجہ سے گزشتہ 8ماہ میں کرنٹ اکائونٹ خسارہ 10ارب82کروڑڈالر تک پہنچنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرنٹ اکائونٹ خسارہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں7ارب 21کروڑ ڈالر تھا ،برآمدات میں اضافہ سے ہی زرمبادلہ کے ذخائر بڑھیں گے اور کرنٹ اکائونٹ خسارہ میں کمی ہوگی ۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے صنعتکاروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

میاں خرم الیاسف نے کہا کہ بڑھتا ہوا تجاتری و کرنٹ اکائونٹ خسارہ ملکی معیشت کے لیے نقصان دہ ہے انہوںنے کہا کہ برآمدات میں اضافہ کیلئے سستی توانائی کی فراہمی ناگزیر ہے کیونکہ خطے کے دیگر ممالک میں گیس اور بجلی کے نرخ پاکستان کے مقابلے میں پچاس فیصد کم ہیں اس کے علاوہ وہاں کم اجرتوں پر دستیاب افرادی قوت کے باعث ان ممالک کی برآمدات میںتیزی سے اضافہ ہورہا ہے اس لیے گیس اور بجلی کے نرخوں میں کمی کیلئے فوری اخدامات کی ضرورت ہے کیونکہ صنعتی پیداوار پر آنے والی لاگت میں اضافے کی وجہ سے پاکستانی مصنوعات عالمی مارکیٹ میں جای مسابقت میں پیچھے رہی ہے اور اسی وجہ سے ان کی جگہ دیگر ممالک کی مصنوعات لے رہی ہیں انہوںنے مزید کہا کہ برآمدات میں اضافہ کیلئے مراعات اور سیلز ٹیکس ریفنڈز کی فوری ادا کیے جائیں کیونکہ برآمدکنندگان سرمائے کی کمی کا شکار ہیں برآمدات میں کمی کی ایک یہ بھی وجہ ہے اس جانب خصوصی توجہ کی ضرورت ہے کیونکہ برآمدات کسی بھی ملک کی معیشت کے استحکام کی ضامن ہیں۔

متعلقہ عنوان :