گورنر پنجا ب رفیق رجوا نہ نے مختلف شعبوں میں نمایاں کاکردگی پر 27شخصیات کو صدر ِپاکستان کی جانب سے سول ایوارڈز دیئے

گورنر ہائوس لاہور میں منعقدہ تقریب میں ہلال امتیاز،ستارہٴ امتیاز، صدارتی اعزاز برائے حسن کارکردگی ،تمغہٴ امتیاز عطاء کیے گئے

جمعہ 23 مارچ 2018 15:50

گورنر پنجا ب رفیق رجوا نہ نے مختلف شعبوں میں نمایاں کاکردگی پر 27شخصیات ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2018ء) گورنر پنجا ب ملک محمد رفیق رجوا نہ نے یوم پاکستان کے موقع پر زندگی کے مختلف شعبوں میں نمایاں کاکردگی پر 27شخصیات کو صدر ِپاکستان کی جانب سے سول ایوارڈز دیئے۔ گورنر ہائوس لاہور میں منعقد کی گئی اس تقریب اعزازات میں 1شخصیت کوہلال امتیاز،6 شخصیات کو ستارہٴ امتیاز، 15شخصیات کو صدارتی اعزاز برائے ۔

حسن کارکردگی اور5شخصیات کو تمغہٴ امتیاز عطا کیا گیا۔ تقریب میں صوبائی وزراء، اہم سیاسی شخصیات، چیف سیکرٹری پنجاب کیپٹن (ر)زاہد سعید، مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات اور سول ایوارڈز حاصل کرنے والے معزز مہمانوں کے اہل خانہ نے شرکت کی۔ تقریب میں تعلیم، سائنس اور ٹیکنالوجی، طب، ریاضی، علم و ادب، شعبہ قانون ،سماجی خدمات، فنون لطیفہ، کھیل خدماتِ عامہ اور موسیقی کے شعبے میں گراں قدر خدمات سرانجام دینے والوں میں سول ایوارڈز تقسیم کیے گئے تاکہ ان کی خدمات کے اعتراف کے ساتھ ساتھ اُسے دوسروں کے لئے قابل تقلید بھی بنایا جاسکے۔

(جاری ہے)

تقریب میں جسٹس خلیل الرحمٰن رمدے کو ہلا ل امتیاز سے نوازا گیا۔تقریب میں جن شخصیات کو ستارہٴ امتیاز عطا کیا گیا ا ن میں محسن جاوید ، مصباح الحق ،سینیٹر عائشہ رضا فاروق ،بریگیڈئیر ذکاء اللہ بھنگو،بریگیڈیر(ر) مختار احمداورلیفٹیننٹ کرنل(ر) عبدالجبار بھٹی شامل ہیں۔صدارتی اعزاز برائے حسن کارکردگی حاصل کرنے والوں میںپروفیسر ڈاکٹرسرمد سعید،بلقیس خانم ، اے نئیر،ماسٹر غلام حیدر ،زریں سلیمان، امان اللہ،پروفیسر قدسیہ عظمت نثار،اصغر علی، احمد خان، نگہت بٹ، نگہت چودھری، نگہت اقبال، ڈاکٹر سید اختر جعفری ، مسز رفعت ریحانہ اورپروفیسر شاہدہ حسین شامل ہیں۔

تمغہٴ امتیاز حاصل کرنے والی شخصیات میںڈاکٹر غلام حسین زاہد ، طارق محمود ملک ،بلقیس سرور، ڈاکٹر سعید شفقت اور پروفیسر ڈاکٹر ظفر علی چوہدری شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :