چیف جسٹس نے ہربنس پورہ میں پارک کی جگہ گرڈ اسٹیشن بنانے پر از خود نوٹس لے لیا

جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں دورکنی بنچ کل سماعت کریگا،حکام طلب

جمعہ 23 مارچ 2018 15:50

چیف جسٹس نے ہربنس پورہ میں پارک کی جگہ گرڈ اسٹیشن بنانے پر از خود نوٹس ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2018ء) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاںثاقب نثار نے ہربنس پورہ میں پارک کی جگہ گرڈ اسٹیشن بنانے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو کل ( ہفتہ) کے روز طلب کرلیا۔چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں دورکنی بنچ ازخود نوٹس کیس پر سماعت کرے گا۔

(جاری ہے)

عدالت عظمی نے چیئرمین واپڈا اور ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے ، صوبائی سیکرٹری اطلاعات اور سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو کو بھی آج طلب کرلیا۔واضح رہے کہ جمعرات کے روز چیف جسٹس نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی رہائش گاہ کے لیے پارک اکھاڑ کر سڑک بنانے کے از خود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران ڈی جی ایل ڈی اے کو 10 روز میں پارک اصل شکل میں بحال کرنے کا حکم دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :