نواز شریف میں ہمت ہے تو میدان میں آ کر چودری نثار کو جواب دیں

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 23 مارچ 2018 15:26

نواز شریف میں ہمت ہے تو میدان میں آ کر چودری نثار کو جواب دیں
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23مارچ 2018ء) معروف صحافی رؤف کلا سرا کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف میں جرات ہے تو وہ میدان میں آ کر سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کو جواب دیں ۔تفصیلات کے مطابق معروف صحافی رؤف کلا سرا کا کہنا ہے کہ سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے نواز شریف کو یہ واضح پیغام دیا ہے کہ وہ اپنے ملازموں اور صاحبزادی مریم نواز کے زریعے مجھ پر حملے نہ کروائیں بلکہ ہمت ہے تو خود میدان میں آئیں۔

(جاری ہے)

رؤف کلاسرا کا کہنا تھا کہ مریم نواز چودھری نثار کی بیٹیوں کی طرح ہیں اور چودھری نثار کو یہ سوٹ نہیں کرتا کہ وہ ان کے ساتھ مقابلہ کریں۔رؤف کلاسرا کا مزید کہنا تھا کہ اگر نواز شریف میں اتنی ہمت ہے تو وہ خود میدان میں آئیں اور چودھری نثار کو جواب دیں۔لیکن چودھری نثار ایسے شخص ہیں جنھوں نے شریف فیملی سے ٹکر لی ہے اور ان سے وزارتیں لینے سے انکار کیا ہے۔اور چودھری نثار اگر نواز شریف کے ملازموں اور مریم نواز پر جوابی حملہ نہیں کرتے تو میرے خیال سے چودھری نثار کے اس اقدام سے ان کا قد بڑھا ہے۔مزید کیا کہا ویڈیو میں ملاحظہ کیجئے:

متعلقہ عنوان :