مقبوضہ کشمیر، معراج الدین صالح مسلم کانفرنس کے صدر منتخب

جمعہ 23 مارچ 2018 15:27

سری نگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2018ء) مقبوضہ کشمیر میں جموںوکشمیر مسلم کانفرنس کا ایک اجلاس سرینگر میںپارٹی دفتر میںمنعقد ہوا جس میں معراج الدین صالح کو متفقہ طور پر تنظیم کا نیا صدر منتخب کیا گیا۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مسلم کانفرنس کی طرف سے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ محمد سلطان ماگرے نے صحت کی خرابی کے باعث پارٹی صدر کے عہدے پر برقرار نہ رہنے کا فیصلہ کیا اور اس حوالے سے کور کمیٹی کو آگاہ کر دیا تھا جس کے بعد معراج الدین صالح کو نیا صدر بنا لیا گیا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ علی محمد میر جنرل سیکرٹری ، نذیر احمد لون چیف آرگنائیزر جبکہ منطور احمد بٹ پارٹی کے سیکرٹری اطاعات بنا لیے گئے۔بیان میں کہا گیا کہ اجلاس کے دوران پاکستان اور بھارت کے درمیان لائن آف کنٹرول اور ورکنگ بارڈر پو بڑھتی ہوئی کشیدگی پر سخت تشویش ظاہر کی گئی جبکہ نئے پارٹی صدر معراج الدین صالح نے یوم پاکستان پر پاکستانی عوام اور حکومت کو مبارکباد دی۔

متعلقہ عنوان :