آرامکو کے حصص رواں سال میں فروخت ہوں گے، الفالح

جمعہ 23 مارچ 2018 15:27

آرامکو کے حصص رواں سال میں فروخت ہوں گے، الفالح
ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2018ء) سعودی عرب کے وزیر توانائی خالد الفالح نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی پٹرولیم اور گیس کمپنی آرامکو کے حصص کی فروخت رواں سال کی دوسری ششماہی میں شروع ہو سکتی ہے اور یہ حصصلندن یا نیویارک کی شیئر مارکیٹ میں فروخت کے لئے پیش کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کے وزیر توانائی خالد الفالح نے رائٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آرامکو کمپنی کے حصص کی عام فروخت مقامی مارکیٹ میں بھی کی جاسکتی ہے اور اس مقصد کے لئے نیویارک شیئر مارکیٹ دلچسپی لے رہی ہے تاہم سعودی حکام ابھی تک اس معاملے پر غور کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکی عدالتوں میں بے بنیاد مقدمے درج ہیں جن کی موجودگی سے ممکنہ خطرات سامنے آسکتے ہیں لیکن ہم حتمی فیصلہ کرنے سے پہلے ضمانتیں چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ طے ہے کہ یہ سب رواں سال میں ہی یہ سب ہوگا خواہ اسے مقامی مارکیٹ یا کسی عالمی شیئر مارکیٹ میں پیش کیا جائے۔