پاکستان کا ایک ایسا گاؤں جسے بنانے اور سنوارنے والی صرف خواتین ہیں

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 23 مارچ 2018 15:00

پاکستان کا ایک ایسا گاؤں جسے بنانے اور سنوارنے والی صرف خواتین ہیں
بدین (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 مارچ 2018ء): گھروں اور شہروں کی تعمیر اور ان کو آباد کرنے کا سوچتے ہی سب سے پہلے دماغ میں مرد آتے ہیں، کیونکہ شہروں اور گھروں کی تعمیر کے لیے عموماً مردوں سے ہی کام لیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

لیکن بدین میں ایک گاؤں ایسا بھی ہے جسے بنانے اور سنوارنے والی صرف خواتین ہیں، بدین کی خواتین نے اس گاؤں کو شہر کی طرز پر بنایا اور خوب سنوارا۔ یہاں موجود تمام خواتین نے گھروں کی تعمیر سے لے کر ان کو سنوارنے اور ان کی آرائش کا بیڑہ اُٹھا رکھا ہے۔ یہ بات جہاں حیرت انگیز ہے وہیں قابل تحسین بھی ہے کہ ان گھروں کی تعمیر میں مرد کسی بھی قسم کا تعاون فراہم نہیں کرتے۔ کچے گھروں کی تعمیر کا کام خواتین ہی اپنے فارغ اوقات میں ایک دوسرے کی مدد سے انجام دیتی ہیں۔