جمہوریت کے استحکام، ملک کو ترقی پسند بنانے کیلئے عوام اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں‘ عزیز الرحمن چن

مخلص قیادت ہی پاکستان کو صحیح معنوں میں جدید ، متحرک، ترقی پسند اور جمہوری ریاست بنا سکتی ہے ‘ صدر پیپلز پارٹی لاہور

جمعہ 23 مارچ 2018 15:08

جمہوریت کے استحکام، ملک کو ترقی پسند بنانے کیلئے عوام اپنی صفوں میں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ مخلص قیادت ہی پاکستان کو صحیح معنوں میں جدید ، متحرک، ترقی پسند اور جمہوری ریاست بنا سکتی ہے پیپلز پارٹی آئین کی بیخ کنی کی اجازت دے گی اور نہ ہی جمہوری عمل میں کوئی رخنہ اندازی برداشت کرے گی ۔

(جاری ہے)

یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک سے دہشت گردی کے خاتمے اور قیام امن کے لیے تمام سیاسی قوتوں کو متحد ہو کر کام کرنا ہوگا تاکہ ملک کو درپیش چیلنجز سے نکالا جاسکے، قیام امن سمیت تمام امور پر سیاسی قوتوں کے درمیان اتفاق رائے قائم ہونے سے ملک کے مسائل تیزی سے حل کئے جاسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جمہوریت کے استحکام، ملک کو ترقی پسند بنانے کیلئے عوام اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں۔