یوم پاکستاں تجدید عہد کا تقاضا کرتا ہے ہم سب اتفاق اور اتحاد کے ساتھ مل کر ملک کو درپیش مسائل کو حل کریں ‘پیر سید علی بخاری

ہمیں اپنی مسلح بہادر افواج کی صلاحیتوں پر فخر ہے جو ملک کو اندرونی و بیرونی خطرات سے نکالنے کے کئے پوری طرح کردار ادا کررہی ہیں

جمعہ 23 مارچ 2018 15:08

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2018ء)ممبرازاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی و سجادہ نشین درگاہ بساہاں شریف پیر سید علی رضا بخاری نے کشمیرپریسک کلب کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پریس کلب کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد دینے کے علاوہ صحافیوں کو آزاد کشمیر اسمبلی سے تحفظ ختم نبوت پر ہونے والی قانون سازی پر بریفنگ بھی دی۔

اس موقع پر یوم پاکستان کے حوالے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یوم پاکستاں تجدید عہد کا تقاضا کرتا ہے کہ ہم سب اتفاق اور اتحاد کے ساتھ مل کر ملک کو درپیش مسائل کو حل کریں اور ملک کو ترقی کی منزل سے ہمکنار کریں ہمیں اپنی مسلح بہادر افواج کی صلاحیتوں پر فخر ہے جو ملک کو اندرونی و بیرونی خطرات سے نکالنے کے کئے پوری طرح کردار ادا کررہی ہیں اور دفاع وطن کے لیے تن من دھن کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کر رہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آج سے اٹھتّر سال قبل ہمارے بزرگوں نے مسلسل جدو جہد سے دنیا میں نمایاں مقام حاصل کرنے کاعزم کیا تھامگر آج ہمیں قائد اعظم کے خواب کی تعبیر میں بے شمار چیلنجز کا سامنا ہے۔ ن لیگ کی حکومت تمام چیلنجز کے باوجود اس تعبیر کو اپنا مشن بنائے ہوئے ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیں تمام اداروں کو مضبوط کرنا ہے جبکہ ایک مستحکم معیشت ہی ایک ناقابل تسخیر دفاع کی ضمانت دے سکتی ہے۔

پیر علی رضا نے مزید کہا کہ ایک معتدل معاشرہ ایک مستحکم ریاست کی بنیاد ہوتا ہے تاہم پاکستان دنیا بھر میں خصوصا ہمسایہ ملکوں سے برابری کی بنیاد پر تعمیری تعلقات کا خواہاں ہے۔انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیا کے عوام نے گزشتہ نصف صدی میں تنازعات کی بڑی قیمت ادا کی جبکہ تنازعات کیخاتمے تک خطے کے عوام کو خوشحالی کی منزل سے ہمکنار نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پرہماری وفاقی حکومت نے با مقصد اور پٴْر امن مذاکرات کے لیے ہمیشہ پیش رفت کی تاہم بدقسمتی سے بھارت کے توسیع پسندانہ عزائم اس راہ میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔اسمبلی میں ختم نبوت پر تاریخ ساز قانون سازی پر پریس بریفنگ میں اسمبلی پیر سیدعلی رضا بخاری نے کہا کہ تحفظ ناموس رسالت کے حوالے سے پاکستان میں نافذ شدہ تمام قوانین کو آزادکشمیرمیں نافذ کرنے کیلئے قانون سازی کی گئی ہے اور اب یہ قوانین آزادکشمیرمیں نافذ ہو چکے ہیں۔

فتنہ قادیانیت کو برداشت نہیں کیا جا سکتا تحفظ ختم نبوت کی قانون سازی کو تعلیمی نصاب میں شامل کرانے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تحفظ ختم نبوت کی قانون سازی میں وزیراعظم راجہ فاروق حیدر،کابینہ ارکان اور ممبران اسمبلی نے بھرپور کردار ادا کیا جس ہر وہ مبارکباد کے مستحق ہیں۔اس موقع پرنو منتخب صدر کشمیر پریس کلب میرپور سید عابد حسین شاہ اور نو منتخب صدر کشمیر الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن سید سجاد بخاری کو مبارکباد دی،اس موقع پر پیر سید سعید احمد بخاری ، سجاد قیوم خان پوری سیکرٹری جنرل پریس کلب ، شہباز بخاری ،کامران عابد بخاری صدر کشمیر پریس کلب لیوٹن یوکے، رانا شبیر راجوروی،فرخ ڈار و دیگرسینئر صحافی موجود تھے۔