78ویں یوم پاکستان کے موقع پر ڈھاکا میں پاکستانی ہائی کمیشن میں پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد ، پاکستان کے نائب سفیر شاہ فیصل کاکڑ نے قومی پرچم لہرایا

جمعہ 23 مارچ 2018 14:47

78ویں یوم پاکستان کے موقع پر ڈھاکا میں پاکستانی ہائی کمیشن میں پرچم ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2018ء) 78ویں یوم پاکستان کی تقریبات کے حوالہ سے جمعہ کو ڈھاکا میں پاکستانی ہائی کمیشن میں پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان کے نائب سفیر شاہ فیصل کاکڑ نے قومی پرچم لہرایا۔اس موقع پر انہوں نے صدرمملکت اور وزیراعظم پاکستان کے خصوصی پیغامات بھی پڑھ کر سنائے۔

(جاری ہے)

ڈھاکا سے موصولہ پیغام کے مطابق شاہ فیصل کاکڑ نے اپنے خطاب میں پاکستانی برادری کو یوم پاکستان کے موقع پرمبارکباد دی اور اتحاد، تنظیم اورنظم کے سنہرے اصولوں پرکاربند رہنے کی ضرورت پر زوردیا۔

انہوں نے کہا کہ 23مارچ کا دن ہمیں اپنے پیارے وطن کی ترقی اورخوشحالی کے لئے اپنے بزرگوں کے نقش قدم پرچلنے کا درس دیتا ہے۔ انہوں نے سی پیک سمیت دیگرمختلف کامیابیوں کے حوالہ سے موجودہ حکومت کی کاوشوں پر روشنی ڈالی اورکہا کہ سی پیک نہ صرف پاکستان بلکہ خطے سمیت پوری دنیا کیلئے گیم چینجر منصوبہ ثابت ہوگا۔ یوم پاکستان کی تقریب میں مختلف ممالک کے سفارتکاروں، سفارتی نمائندوں سمیت مقامی افراد نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :