پاک فوج کے سپشل سروسز گروپ کے کمانڈنگ آفیسر میجر جنرل طاہر مسعود بھٹہ نے صدر مملکت ممنون حسین کو قومی پرچم پیش کیا

جمعہ 23 مارچ 2018 14:47

پاک فوج کے سپشل سروسز گروپ کے کمانڈنگ آفیسر میجر جنرل طاہر مسعود بھٹہ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2018ء) پاک فوج کے سپشل سروسز گروپ کے کمانڈنگ آفیسر میجر جنرل طاہر مسعود بھٹہ نے صدر مملکت ممنون حسین کو قومی پرچم پیش کیا اور فری فال جمپنگ میں حصہ لینے والی اپنی ٹیم کے ممبران کا صدر مملکت ممنون حسین سے تعارف کرایا ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو 78ویں یوم پاکستان پر مسلح افواج کی مشترکہ پریڈ کے دوران انتہائی بلندی سے فری فال جمپنگ کی قیادت کرنے والے سپشل سروسز گروپ کے کمانڈنگ آفیسر میجر جنرل طاہر مسعود بھٹہ نے صدر مملکت ممنون حسین کو قومی پرچم پیش کیا۔صدر مملکت نے قومی پرچم کو چوما ۔

متعلقہ عنوان :