ثاقب نثار کا بولا ہوا وہ ایک جملہ جس نے نواز شریف کو لاجواب کر دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 23 مارچ 2018 14:39

ثاقب نثار کا بولا ہوا وہ ایک  جملہ جس نے نواز شریف کو لاجواب کر دیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23مارچ 2018ء) معروف صحافی جاوید چودھری کا اپنے ایک کالم ’اس طرح تو ہوتا ہے‘ میں کہنا تھا کہ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کا نواز شریف سے پہلا ٹکراؤ کرنل مشتاق طاہر خیلی پر ہوا۔کرنل مشتاق طاہر خیلی 1997میں وزیر اعظم کے پولیٹکل سیکرٹری اور شکایات سیل کے انچارج تھے۔ایک دن میاں نواز شریف میاں ثاقب نثار سے کہا کہ میاں صاحب آپ کرنل مشتاق طاہر خیلی کو پی آئی اے کا ایم ڈی لگا دیں تو میاں ثاقب نثار خاموش رہے۔

(جاری ہے)

نواز شریف نے چند دن بعد پھر سے پوچھا کہ میاں صاحب آپ نے کرنل طاہر خیلی کا کیا کیا؟تو میاں ثاقب نثار نے جواب دیا سر یہ کوالی فائی نہیں کرتے۔میاں ثاقب نثار کی طرف سے جواب ملنے کے بعد نواز شریف مائینڈ کر گئے اور انھوں نے کہا میں کہہ رہا ہوں بس آپ طاہر خیلی کو ایم ڈی پی آئی اے لگا دیں۔میاں ثاقب نثار نے جواب دیا ’’سر کیا آپ اس شخص کو اتفاق فاؤنڈری کا سربراہ لگا سکتے ہیں‘‘۔ثاقب نثار نے کے اس ایک جملے نے نواز شریف کو لاجواب کر دیا۔میاں ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ جس شخص کو اتفاق فاؤنڈری میں نہیں لگایا جا سکتا تو فلیگ کیریئر آرگنائزیشن کیسے اس شخص کے حوالے کر دیں؟اور اس طرح میاں ثاقب نثار نے نواز شریف کی بات ماننے سے انکار کر دیا۔