بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئر پورٹ کا رن وے جمعر ات کو آپریشنل وجوہات کی بناء پر دن ایک بجے تک بند رہا

جمعہ 23 مارچ 2018 14:34

بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئر پورٹ کا رن وے جمعر ات کو آپریشنل وجوہات ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2018ء) بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئر پورٹ کا رن وے جمعر ات کو آپریشنل وجوہات کی بناء پر دن ایک بجے تک بند رہا ‘دوپہر کے بعد ائیر پورٹ پر معمول کی پروازوں کی آمدورفت شروع ہوگئی ۔

(جاری ہے)

ترجمان سول ایوی ایشن بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے مطابق اسلام آباد کے بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر آپریشنل وجوہات کی بناء پر رن وے جمعرات کو دوپہر1بجے تک آپریشنل امور کے باعث بند رہا ۔

یوم پاکستان پر مسلح افواج کی مشترکہ پریڈ اور فضائی مظاہرے ختم ہونے پر دوپہر ایک بجے کے بعد ایئر پورٹ کے رن وے پر معمول کی پروازوں کی آمدورفت شروع ہو گئیں۔ ترجمان کے مطابق پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے تمام ائرلائنز کو آگا ہ کر دیا گیا تھا تا کہ پروازوں کی آمدورفت کے اوقات میں تبدیلی ہوسکے۔

متعلقہ عنوان :