وفاقی دارالحکومت میں یوم پاکستان کی پریڈ کے موقع پر موبائل فون سروس معطل رہی

جمعہ 23 مارچ 2018 14:34

وفاقی دارالحکومت میں یوم پاکستان کی پریڈ کے موقع پر موبائل فون سروس ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2018ء) وفاقی دارالحکومت میں یوم پاکستان کی پریڈ کے موقع پر موبائل فون سروس معطل رہی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پریڈ گرائونڈ شکر پڑیاں میں یوم پاکستان کی پریڈ کے باعث سیکورٹی کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام موبائل کمپنیوں کے نیٹ ورکس صبح سے دوپہر تک بند رہے۔ تاہم پریڈ کے اختتام کے ساتھ ہی موبائل فون سروس بحال کردی گئی۔