وفاقی دارالحکومت میں یوم پاکستان کی پریڈ کے موقع پر سکیورٹی کے بہترین انتظامات

جمعہ 23 مارچ 2018 14:29

وفاقی دارالحکومت میں یوم پاکستان کی پریڈ کے موقع پر سکیورٹی کے بہترین ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2018ء) وفاقی دارالحکومت میں یوم پاکستان کی پریڈ کے موقع پر سکیورٹی کے بہترین انتظامات کئے گئے تھے ۔ پریڈ گرائونڈ کے اطراف اور داخلی وخارجہ راستوں پر پاک فوج کے جوانوں نے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شانہ بشانہ فرائض سرانجام دیئے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو یوم پاکستان کی پریڈ کے موقع پر وفاقی دارالحکومت کے داخلی وخارجی راستوں پر جڑواں شہروں کی پولیس کے علاوہ پاک فوج کے جوان بھی متعین تھے۔

شہریوں کو شناخت اور گاڑیوں کی جانچ پڑتال اور تلاشی کے بعد شہر میں داخلے کی اجازت دی گئی جبکہ پریڈ میں شرکت کیلئے جانے والوں کی رہنمائی کیلئے ٹریفک پولیس کے اہلکار بھی بڑی تعداد میں مختلف شاہراہوں اور راستوں پر تعینات تھے جو راستوں کے حوالے سے شہریوں کی رہنمائی کرتے اور بند راستوں پر جانے سے روکتے رہے۔

متعلقہ عنوان :