کراچی آکر بہت خوشی محسوس کر رہا ہوں ،ْسر ویوین رچرڈز

پی ایس تھری کا فائنل دیکھنے میں لطف آئیگا ،ْ امید ہے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ جلد مکمل طور پر بحال ہوگی ،ْ میڈیا سے گفتگو

جمعہ 23 مارچ 2018 14:29

کراچی آکر بہت خوشی محسوس کر رہا ہوں ،ْسر ویوین رچرڈز
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2018ء) سابق عظیم ٹیسٹ بیٹسمین سر ویوین رچرڈز نے کہا ہے کہ کراچی آکر بہت خوشی محسوس کر رہا ہوں ،ْملنے والی محبتوں پر شکر گزار ہوں، خواہش ہے کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہو۔پی ایس ایل فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر کی دعوت پر کراچی آنے والے سر ویوین رچرڈز نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کئی برس بعد کراچی آکر خوشی محسوس کر رہا ہوں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ پی ایس تھری کا فائنل دیکھنے میں لطف آئیگا ،ْ امید ہے کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ جلد مکمل طور پر بحال ہوگی۔سر ویوین رچرڈز نے کہا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز فیصلہ کن معرکے میں پہنچتی تو زیادہ خوشی ہوتی، میں نے مینٹیور کی حیثیت سے اپنی ذمہ داری بخوبی ادا کی۔ایک سوال پر رچرڈز نے کہا کہ ویسٹ انڈین ٹیم کا دورہ پاکستان خوش آئند ہے، وہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتی رہی ہے، توقع ہے کہ ٹی ٹونٹی سیریز دلچسپ رہے گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ کا بہترین ٹیلنٹ موجود ہے، پاکستانی ٹیم مزید بلندیاں حاصل کرے گی۔

متعلقہ عنوان :