سرویون رچرڈ پی ایس ایل کا فائنل دیکھنے کراچی پہنچ گئے ،ْ ایئر پورٹ پر شاندار خیرمقدم

پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلا جانے والا ایونٹ کا فائنل 25 مارچ کو دیکھیں گے

جمعہ 23 مارچ 2018 14:29

سرویون رچرڈ پی ایس ایل کا فائنل دیکھنے کراچی پہنچ گئے ،ْ ایئر پورٹ پر ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2018ء) کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مینٹور سرویون رچرڈ پی ایس ایل کا فائنل دیکھنے کیلئے کراچی پہنچ گئے ،ْسروین رچرڈ اہلیہ کے ہمراہ لاہور سے کراچی پہنچے جہاں وہ 25 مارچ کو پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلا جانے والا ایونٹ کا فائنل دیکھیں گے۔

(جاری ہے)

کراچی ایئرپورٹ پہنچنے پر وہاں موجود افراد نے ان کا خیرمقدم کیا جس کے بعد وہ نجی ہوٹل روانہ ہوئے، سرویون رچرڈ کا کہنا ہے کہ وہ کراچی پہنچ کر بے حد خوش ہیں۔

یاد رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ایلیمنیٹر راؤنڈ میں پشاور زلمی سے شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئی تھی جس کے بعد غیرملکی کرکٹر واپس روانہ ہوگئے تھے تاہم ویوین رچرڈ ایونٹ کا فائنل دیکھنے کے لئے لاہور میں بھی قیام پزیر تھے۔