پاک فوج اور قلات اسکاوٹس (ایف سی ) کے زیر اہتمام یوم پاکستان (23 مارچ) قومی جوش و جذبے اور ملی یکجہتی کے ساتھ منایا گیا

جمعہ 23 مارچ 2018 14:00

خضدار۔23مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2018ء) پاک فوج اور قلات اسکاوٹس (ایف سی ) کے زیر اہتمام یوم پاکستان (23 مارچ) قومی جوش و جذبے اور ملی یکجہتی کے ساتھ منایا گیا ،میر غوث بخش اسٹیڈیم میں منعقدہ تقریب کے مہمان خصوصی کمشنر قلات ڈویژن محمد ہاشم غلزئی تھے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر خضدار مجیب الرحمن قمبرانی ،چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل خضدار آغا شکیل احمد درانی ،میئر خضدار میر عبدالرحیم کرد ،ڈی آئی جی پولیس قلات رینج نثار علی خان ،کمانڈنٹ قلات اسکاوٹس کرنل ارشد محمود ملک،پاک فوج کے کرنل سجاد ،کرنل عزیز ،وائس چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل خضدار عبدالحمید ایڈووکیٹ ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر خضدار عبدالقدوس اچکزئی،پرنسپل بی آر سی محمد عالم جتک،ایس ایس پی خضدار ضیاء الحق مندوخیل،اسسٹنٹ کمشنر خضدار حبیب نصیر ناصر ،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفسر خضدار محمد زکریا شاہوانی ،قلات اسکاوٹس کے ایجوکیشن آفیسر دانیال سرور،سردار عزیز محمد عمرانی ،سردار بلند خان غلامانی ،میر محمد خان مینگل ،میر یونس عزیز زہری ، میر منیر احمد مینگل، جاوید احمد سوز انجمن تاجران خضدار کے صدر حافظ حمید اللہ مینگل ،اعلی سول و فوجی آفسران ، قبائلی عمائدین ،سیاسی و قبائلی عمائدین مختلف تعلیمی اداروں کے طلباء و طالبات اور خواتین نے بھی بڑی تعداد میں موجود تھے اسٹیج سیکرٹری کے فرائض سماجی کارکنان سلطان احمد شاہوانی اور سحر جاموٹ نے انجام دیئے تقریب سے کمشنر قلات ڈویژن محمد ہاشم غلزئی ،مئیر خضدار میر عبدالرحیم کرد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوم پاکستان کا دن ہمارے لئے ایک ایسا دن ہے جس ہم جتنی خوشیاں منائیں کم ہے 1940 ء میں آج ہی کے دن ایک قرار داد پیش کر کے ہمیں ایک آزاد ملک کا تصور دیا گیا جنہیں ہماری آباد و اجداد نے محنت اور لگن کے ساتھ بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کی قیادت میں عملی جامعہ پہنایا گیا ہندوستان کو ہماری یہ آزادی اور پاک ارض کا قیام ہضم نہیں ہو رہا ہمسایہ ملک دشمنی کے تمام حربے استعمال کر کے شکست اور شرمندگی کا سامنا کر رہا ہے آئے روز سرحدوں پر بلا اشتعال فائرنگ کر کے معصوم شہریوں کے لئے مسائل پیدا کر رہاہے مگر دشمن یاد رکھیں مسلح افواج ، اورغیر مند قوم کی یکجہتی کی وجہ سے پاکستان نا قابل تسخیر بن چکا ہے اسے دنیا کی کوئی طاقت ختم نہیں کر سکتی قبل ازیں مختلف تعلیمی اداروں کے طالبات نے ٹیبلو پیش کیئے جبکہ بی آر سی خضدار کے طلباء نے بلوچی چاپ کا بھی مظاہرہ کیا پاک فوج کی جانب سے یوم پاکستان کے حوالے سے میر غوث بخش بزنجو اسٹیڈیم میں شہریوں کے لیئے جنگی سازو سامان کی نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا تھا جسے شہریوں کی بڑی تعداد نے دلچسپی کے ساتھ دیکھا جبکہ فوج میں بھرتی ہونے کے لیے بھی کیمپ لگایا گیا تھا جہاں نوجوانوں نے اپنا نام درج کروایادریں اثناء تحصیل وڈھ ،تحصیل نال ،بی آر سی خضدار ،میں بھی یوم پاکستان کے حوالے سے مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا جن میں لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔