وزارت عظمی میں اپنے گھر سےٹفن لانے والے واحد وزیر اعظم پاکستان

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 23 مارچ 2018 13:54

وزارت عظمی میں اپنے گھر سےٹفن لانے والے واحد وزیر اعظم پاکستان
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23مارچ 2018ء) معروف صحافی وکالم نگار جاوید چودھری کا کہنا ہے کہ چوہدری محمد علی پاکستان کے واحد وزیراعظم تھے جو وزارت عظمیٰ کے دور میں اپنا ٹفن گھر سے لاتے تھے تفصیلات کے مطابق معروف صحافی وکالم نگار جاوید چودھری کا اپنے ایک کالم ’اس طرح تو ہوتا ہے ‘ میں کہنا تھا کہ چوہدری محمد علی پاکستان کے واحد وزیراعظم تھے جو وزارت عظمیٰ کے دور میں اپنا ٹفن گھر سے لاتے تھے۔

اور کھانا بھی ان کی بیگم پکاتی تھیں۔

(جاری ہے)

وزیراعظم چوہدری محمد علی کے گھر میں کوئی ملازم بھی نہیں تھا۔اور چوہدری محمد علی کے بیٹےخالد انور کو اس وقت وزرات قانون کا عہدہ سونپا گیا جب میاں نواز شریف 1997ء میں دو تہائی مینڈیٹ کے ساتھ دوسری مرتبہ پاکستان کے وزیراعظم بنے تھے ۔خالد انور ایک ایماندار قانون کے ماہر اور انتہائی پڑھے لکھے شخص ہیں۔ اور خالد انور وکلاء کے اس پینل میں شامل تھے ۔ جس نے 26مئی1993ء کو میاں نواز شریف کی حکومت بحال کرائی تھی۔اور پھر میاں صاحب نے اقتدار میں آ کر خالد انور کو وزیر قانون بنا دیا تھا۔