گوادر،سبی ،نصیرآباد ،جھل مگسی ،جعفرآباد میں یوم پاکستان کے مناسبت سے تقریبات ،ریلیوں کاانعقاد

جمعہ 23 مارچ 2018 13:50

کوئٹہ۔23مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2018ء) یوم پاکستان کے موقع پر بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میںبابائے بزنجو اسٹیڈیم میں شاندار تقریب منعقد ہوئی تقریب سے نومنتخب سینیٹر کہدہ بابر مہمان خصوصی برگیڈئر کمال اظفرڈسٹرکٹ چیرمین بابو گلاب چیرمین میونسپل کمیٹی عابدرحیم سرابی اے سی گوادر کپٹن جمیل احمد ڈی پی او گوادر برکت کوہسہ ڈی ایچ او گوادر ایم ایس گوادر ٹیچر ایسوسی ایشن اعلی سرکاری افسران عوامی نمائندوں انجمن تاجران سیاسی سماجی تنظیوں کے رہنما اساتزہ تمام سرکاری اور پرائیوٹ اسکولوں کے طالب علموں کی بڑی تعداد شریک ہوئے پروقار تقریب میں شرکت کی اسکولوں کے ننے مننے بچوں نے ملی نغمے تقاریر اور ٹیبلو پیش کیے آ خر میں مہمان خصوصی نومنتخب سینٹر کہدہ بابر اور برگیڈئر کمال اظفر نے بہترین کارکردگی پر بچوں میں انعامات تقسیم کیے دریں اثناء سبی شہر کے مختلف مقامات پر یوم پاکستان کے تقریبات کے پروگرام منعقدہوئے یوم پاکستان پر سبی کینٹ میں پرچم کشائی کی تقریب میں سابق وزیر اعلی نواب غوث بخش خان باروزئی قومی پرچم لہرایا تقریب میں پاک فوج،ایف سی اور سول آفیسران موجود تھے شہر کے مختلف علاقوں سے سیاسی اور مذہبی جماعتوں کی جانب سے ریلیاں بھی نکالی گئی درایں اثناء نصیر آباد کے قبائلی شخصیت میر بابا غلام رسول عمرانی کی قیادت میں 23 مارچ یوم پاکستان کی مناسبت سے ریلی بابا عمرانی ہاؤس سے نکالی گئی جبکہ قبائلی شخصیت میر مقبول عمرانی کی قیادت میں بھی ایک ریلی تمبو سے نکالی گئی جو مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی با با عمرانی کے ریلی میں شامل ہوگئے ریلی میں سینکڑوں افراد نے سبز ہلالی پرچم اٹھائے شرکت کی اور فضا پاکستان زندہ باد اور پاک فوج زندہ باد کے نعروں سے گونجتی رہی اس موقع پہ میر بابا غلام رسول عمرانی اور میر مقبول عمرانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ہمارے لیے تجدید عہد کا دن ہے 23 مارچ وہ دن ہے جس دن ہمارے وطن عزیز کی بنیاد رکھی گئی اور ہندو بنیے کی ناپاک چالوں کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا اور مسلمانوں نے پاکستان کے نام کی قرارداد پاس کیادریں اثناء جھل مگسی کے ہیڈ کوارٹر گنداواہ میں یوم پاکستان کے موقع پر ڈپٹی کمشنر جھل مگسی امیر فضل نے پرچم کشائی کی اس موقع پر ایس پی جھل مگسی گلاب خان شیخ اسسٹنٹ کمشنر گنداواہ میجر ر فیاض علی ایف سی بلوچستان کے کیپٹن بابر دیگر افسران جوان اور عوام شریک تھے درایں اثناء یوم پاکستان 23مارچ کے حوالے سے عظیم الشان ریلی محبت وطن ریلی ڈپٹی کمشنر نصیرآباد ڈاکر محمد یاسر بازئی کی قیادت میں عقیدت مندوں نے بڑی ریلی نکالی ریلی میں ایس ایس پی نصیر آباد میر حسین احمد لہڑی اسسٹنٹ کمشنر غلام حسین بھنگر تحصلیدار بہادر خان کھوسہ سمیت سرکاری آفیسران طلباء نے شرکت کی شرکاء نے پاکستان زندہ کے نعرے لگائے ہاتھوں میں قومی پرچم تھام رکھے تھے۔

متعلقہ عنوان :