یوم پاکستان ہماری تاریخ کا اہم دن ہے اس تاریخی دن کے موقع پر ہمیں وطن عزیز کی ترقی، خوشحالی، سلامتی اپناکرداراداکرناہوگا

پیپلزپارٹی بلوچستان کے صوبائی صدر حاجی علی مدد جتک کایوم پاکستان کے موقع پر پیغام

جمعہ 23 مارچ 2018 13:50

کوئٹہ۔23مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے صوبائی صدر حاجی علی مدد جتک، جنرل سیکرٹری سید اقبال شاہ، سیکرٹری اطلاعات سردار سربلند خان جوگیزئی، سینئر نائب صدر میر چنگیز جمالی، نائب صدر جان علی چنگیزئی،صوبائی نائب صدر میر مولا بخش گورگیج، ڈپٹی جنرل سیکرٹری اعجاز احمد بلوچ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری ربانی خان خلجی، فنانس سیکرٹری ملک حمید کاکڑ،ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات حفیظ الملک مینگل،رابطہ سیکرٹری سردار سرور سلیمانخیل، ریکارڈ سیکرٹری جمال عبدالناصر آغا و دیگر کا یوم پاکستان کے موقع پر پیغام23 مارچ ہماری تاریخ کا اہم دن ہے اس روز تاریخی قرارداد پاکستان کی منظوری نے برصغیر کے مسلمانو ںکے لئے آزادی کی منزل کا تعین کردیااس تاریخی دن کے موقع پر ہمیں وطن عزیز کی ترقی، خوشحالی، سلامتی اور اسے عظیم سے عظیم تر بنانے کے لئے اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کا عہد کرنا ہوگا مارچ 1940کو لاہور میں قرارداد پاکستان کی منظوری کے محض 7برس بعد قائد اعظم محمد علی جناح کی ولولہ انگیز قیادت میں عظیم جدوجہد اور بیش بہا قربانیوں کے نتیجے میں دنیا کے نقشے پر ایک نئی اسلامی ریاست پاکستان کا قیام عمل میں آیاآج کا دن ہم سے یہ تقاضا کرتا ہے کہ ہم وطن عزیز کی بقاء،سلامتی و استحکام کیلئے اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں ملک کو بانیان پاکستان کے تصورات کے مطابق ڈھالنے میں اپنا کردار ادا کریںپاکستان کو غربت، جہالت،دہشتگردی و انتہا پسندی جیسے چیلنجز کا سامنا ہے ان چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کے لئے ہمیں اپنی صفوں میں اتفاق و اتحاد کی جتنی ضرورت آج ہے اس سے پہلے کبھی نہ تھی آج کے روز ہمیں خود کو جمہوریت، قانون کی حکمرانی اور عوام کی فلاح و بہبود کے لئے وقف کردینے کا عہد کر نا چاہیے ملک کی ترقی و خوشحالی کے لئے ہم سب کو بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کے فرمان ایمان، اتحاد اور تنظیم کو اپنا نصب العین بنانا ہوگا۔