گورنربلوچستان محمدخان اچکزئی نے آئی جی پولیس معظم جاہ انصاری ،ایڈووکیٹ سرورفاروق ،مریم خاتون دردانہ بلوچ کوصدارتی ایوارڈ دیئے ،تقریب میں اسپیکربلوچستان ،صوبائی وزراء کی شرکت

جمعہ 23 مارچ 2018 13:50

کوئٹہ۔23مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2018ء) یوم پاکستان کے موقع پر بلوچستان سے تعلق رکھنے والے تین شخصیات کوانکی خدمات کے اعتراف میں صدارتی ایوارڈ عطاء کئے گئے جمعہ کو گورنر ہاؤس میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں گورنر بلوچستان محمدخان اچکزئی نے سماجی شعبے میں خدمات کے اعتراف میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والی تین شخصیات کوصدارتی ایوارڈ عطاء کئے گئے جن میںانسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان معظم جاہ انصاری کوانسداد دہشت گرد ی اورامن وامان کوبرقراررکھنے پرانکی گراں قدر خدمات پرقائد اعظم پولیس میڈل دیاگیا،ایڈووکیٹ سرورفاروق اوراداکارہ مریم خاتون دردانہ بلوچ کوانکی نمایاں خدمات کے اعتراف میں پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ دیئے گئے ۔

(جاری ہے)

تقریب میں اسپیکربلوچستان اسمبلی راحیلہ حمید خان درانی ،صوبائی وزراء میرعاصم کردگیلو آغا رضا ء اکبراسکانی ،سابق وفاقی وزیرڈاکٹر عبدالمالک کانسی ،ڈی جی پی آر شہزادہ فرحت سمیت اعلیٰ شخصیات بھی شریک تھے قائد اعظم پولیس میڈل ایوارڈ اورپرائیڈ فارمنس حاصل کرنے والے شخصیات نے صدر پاکستان ،گورنر بلوچستان محمدخان اچکزئی کاشکریہ اداکیا۔

متعلقہ عنوان :