مقبوضہ کشمیر ، یوم پاکستان ،دختران ملت کی کارکنوں نے سرینگر میں پاکستا نی پرچم لہرایا، قومی ترانہ گایا

جمعہ 23 مارچ 2018 13:30

سرینگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2018ء) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کی اکائی داختران ملت نے یوم پاکستان پر سرینگر میں آج ایک تقریب کا انعقاد کیا ۔ تقریب میں پاکستان کا پاکستان کا قومی ترانہ گایا گیا جبکہ اس موقع پر پاکستان کا پرچم بھی لہرایا گیا۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق دختران ملت کی سربراہ آسیہ اندرابی نے اس موقع پر اپنی تقریر میں پاکستانی عوام اور حکومت کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مملکت خداد داد تمام مسلمانوں کی امیدوں کا مرکز ہے کیونکہ اسکا قیام ایک اللہ اورایک رسول کے نظریے کی بنیاد پر عمل میں آیا ہے اوراس نظریے کی وجہ سے اس خطے میں رہنے والا ہر مسلمان پاکستانی ہے۔

انہوں نے پاکستان کے استحکام و سلامتی او ر قرقی کیلئے دعا کی۔ دریں اثنا مقبوضہ کشمیر کے مفتی اعظم مفتی محمد بشیر الدین نے بھی اپنے ایک پیغام میں یوم پاکستان پر پاکستانی عوام اور حکومت کو مبارکباد دیتے ہوئے پاکستان کے استحکام اور ترقی کیلئے دعا کی۔